مردان(نامہ نگار)ضلع مردان کے علاقے ننگ آباد میں ماربل کان میں پھنسے ایک مزدور کو 17 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مسلسل امدادی کارروائیوں کے بعد مزدور عبدالوہاب کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔واضح رہے کہ 31 مارچ کو ماربل مائننگ کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 8 مزدور جاں بحق جبکہ 2 کو زندہ نکالا گیا تھا۔
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل حالات میں جاری رہا کیونکہ متاثرہ علاقے میں مٹی اور بھاری پتھروں کے باعث راستے بند تھے۔تحصیل رستم کے ننگ آباد میں پیش آنے والے اس حادثے نے مقامی سطح پر گہری تشویش پیدا کر دی تھی، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے مسلسل کوششوں کے بعد ایک اور مزدور کی جان بچا لی۔

