نئی دہلی (ایجنسیاں)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث بھارت میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فراہمی متاثر ہونے سے بحران پیدا ہونے لگا ہے۔بھارتی وزارتِ شپنگ و پورٹس کے خصوصی سیکریٹری راجیش کمار سنہا کے مطابق خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ایل پی جی کی ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھارتی پرچم بردار جہاز شیوالک اور نندا آبنائے ہُرمُز سے گزرے ہیں جو 92 ہزار ٹن ایل پی جی لے کر آرہے ہیں اور توقع ہے کہ یہ 16 یا 17 مارچ تک بھارت پہنچ جائیں گے۔
راجیش کمار سنہا نے مزید بتایا کہ خام تیل، ایل پی جی اور ایل این جی لے جانے والے مزید 22 بھارتی پرچم بردار جہاز آبنائے ہُرمُز کے مغرب میں موجود ہیں۔دوسری جانب بھارت میں ایران کے سفیر محمد فتح علی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ بعض بھارتی جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

