مشرقی مغربی پائپ لائن عارضی طور پر بند، سعودی عرب کا عراق سے ڈرون حملے کا دعویٰ

ریاض(ایجنسیاں) سعودی وزارتِ توانائی نے کہا ہے کہ مشرقی مغربی پائپ لائن کو ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ پائپ لائن پر حملوں کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت اسے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملہ کیا گیا۔وزارتِ خارجہ کے مطابق عراقی وزیراعظم کی درخواست پر فی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ عراق نے سعودی عرب کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔