مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطینی ذرائع، عالمی میڈیا)فلسطینی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 8 اور 11 سال کے بچے شامل ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں ماں، باپ اور 5 اور 7 سال کے دو بیٹے شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے گاڑی پر فائرنگ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی اور دعویٰ کیا کہ گاڑی تیزی سے فوجی اہلکاروں کی جانب آ رہی تھی۔