حیدرآباد (نامہ نگار)ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ وہ باقی سیاستدانوں کی طرح منافق نہیں ہیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے نہیں کہ جنہیں قاتل کہیں اور بعد میں انہی سے جا کر مل جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے، تاہم اگر انتخابات کے دوران اتحاد بنتا ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ موجودہ پیر پگارا ان کے والد میر مرتضیٰ بھٹو کے قریبی دوست رہے ہیں اور وہ ان کی حمایت کریں گے۔
ان کے پاس انتخابات لڑنے کیلئے وہ وسائل نہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہیں، تاہم ان کے پاس محنتی افراد موجود ہیں اور اگر موقع ملا تو انتخابات میں حصہ لیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں چند لوگ ہی عوام کیلئےکام کرتے ہیں جبکہ باقی امیروں کیلئے کام کرتے ہیں اور ان کے خاندان کا کیس اب تک حل نہیں ہوا جس کیلئےوہ انصاف کے متلاشی ہیں۔

