نئی دہلی( دی وائر، بھارتی میڈیا)بھارتی جریدے دی وائر نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی انتخابی کامیابی کے پس منظر میں مبینہ بدعنوانی، دھاندلی اور مسلم مخالف پالیسیوں کے الزامات پر مبنی رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں تقریباً 1 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے، جس کے باعث لاکھوں شہری حقِ رائے دہی سے محروم ہوئے۔
مزید بتایا گیا کہ مبینہ طور پر تضادات کی بنیاد پر 27 لاکھ شہریوں کو فہرست سے نکالا گیا، جبکہ حتمی ووٹر لسٹ کے بعد مزید 6 لاکھ اندراجات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بعض پالیسیوں اور بیانات سے مسلم مخالف رجحانات کی نشاندہی ہوتی ہے۔
مغربی بنگال کے بعض سیاسی رہنماؤں کے متنازع بیانات بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں، جن میں مسلمانوں سے متعلق سخت ریمارکس پر تنازع پیدا ہوا۔جریدے کے مطابق بی جے پی کے دیگر رہنما، بشمول یوگی آدتیہ ناتھ اور ہمانتا بسوا سرما، بھی ماضی میں متنازع بیانات کے باعث تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

