مکہ میں پاکستانی حجاج کی رہائش اور کھانے سے متعلق شکایات

مکہ مکرمہ(نامہ نگار)وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کے ہوٹل پہنچ گئے جہاں عازمینِ حج نے رہائش اور کھانے کے ناقص انتظامات پر شدید شکایات کیں۔حجاج کرام نے وزیرِ مذہبی امور کو بتایا کہ انہیں بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے جبکہ ایک ایک کمرے میں پانچ پانچ افراد کو رکھا گیا ہے اور سہولتوں کا بھی فقدان ہے۔

عازمین نے شکایت کی کہ انہیں جلا ہوا اور غیر معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جس کے باعث کئی افراد کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔اس موقع پر سردار یوسف نے حجاج کو یقین دہانی کرائی کہ بدانتظامی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔