یروشلم ( اسرائیلی حکومت، خبر ایجنسیاں)بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، ان کے وزیراعظم رہنے تک ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا اور جب تک ضرورت محسوس ہوئی وہاں موجود رہے گا، فی الحال انخلا کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے اسرائیل پر مختلف نوعیت کا دباؤ ڈالا گیا، جس میں اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی روکنے کی کوششیں بھی شامل تھیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے امریکی اتحادیوں کو واضح کر دیا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل اپنے وسائل کے ساتھ ہر ممکن دفاع کرے گا۔
ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گی اور ان کے دورِ حکومت میں ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

