نارتھ بے میں میگی ہورسفیلڈ میئر منتخب، جیمی لووری کو تقریباً 3 ہزار ووٹوں سے شکست

نارتھ بے (سی بی سی نیوز) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر نارتھ بے میں میئر کے انتخاب میں سٹی کونسلر میگی ہورسفیلڈ نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنے حریف اور ساتھی سٹی کونسلر جیمی لووری کو تقریباً 3 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

میگی ہورسفیلڈ شہر کے سبکدوش ہونے والے میئر پیٹر چیریکو کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جنہوں نے اپنے دورِ میئر شپ کے دوران اخراجات سے متعلق تنازع سامنے آنے کے بعد دوبارہ انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

انتخابی نتائج کے بعد نارتھ بے کی سٹی کونسل میں بھی کئی نئے چہرے شامل ہونگے، جن میں مقامی سطح پر معروف صحافی ڈیو ڈیل بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اونٹاریو کے شمال مشرقی علاقے کی 100 سے زائد بلدیاتی حکومتوں میں میئرز، کونسلرز اور تعلیمی بورڈز کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی۔