واشنگٹن (رائٹرز، اے ایف پی، اے پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ چین یا روس ایران کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ چین کسی بھی صورت ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔
ٹرمپ کے مطابق چینی صدر نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ یہ فیصلہ چینی کمپنیوں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کے تناظر میں وہ صدر شی جن پنگ کی بات پر یقین رکھتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی انہیں بتایا ہے کہ ماسکو ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔

