نہ محاذ چھوڑا اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا:صدر مسعود پزشکیان

تہران(ایرانی سرکاری میڈیا)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے نہ محاذ چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے۔اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی اولین ترجیح ملک کی سلامتی اور عوام کا امن ہے، جبکہ سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو اہم ستون ہیں جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور کسی بھی خطرے کے سامنے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ صدر کے مطابق ایران نے نہ محاذ چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اتحاد، حکمت اور دانشمندی کے ساتھ ایران موجودہ آزمائشوں سے کامیابی کے ساتھ نکلے گا۔