واشنگٹن:امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے

واشنگٹن/تہران (خبر ایجنسیاں)امریکی فوج نے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی ایرانی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہروں چاہ بہار، کنارک، سیرک اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ادھر عراق کے شہر اربیل میں الحریر ایئربیس کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک ڈرون مار گرایا گیا۔