واشنگٹن (رائٹرز، اے ایف پی، ایسوسی ایٹڈ پریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران مذاکرات کیلئےسنجیدہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہے اور رابطے برقرار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کو معاہدۂ ابراہیمی کا حصہ بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب معاہدۂ ابراہیمی میں شامل نہیں ہوتا تو جوہری معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث کینیڈا پر بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے جا رہے ہیں۔

