واشنگٹن( بین الاقوامی میڈیا)امریکا نے ایران کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایٹمی مواد کی فراہمی روکنے کیلئےایران کی جانب جانیوالے بحری جہازوں کی تلاشی لینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی نیوی ایڈوائزری کے مطابق یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کیلئےکیے جا رہے ہیں کہ کسی بھی جہاز پر ہتھیار، ویپن سسٹمز، ایٹمی مواد یا ممنوعہ صنعتی اشیاء منتقل نہ کی جا رہی ہوں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایسے جہازوں کی تلاشی کھلے سمندروں میں کہیں بھی لی جا سکتی ہے، اور اس دوران خام یا صاف تیل، لوہا، اسٹیل اور ایلومینیم جیسے مواد کی بھی جانچ کی جائے گی۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام خطے میں ممکنہ کشیدگی اور حساس مواد کی ترسیل کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

