واشنگٹن: ہرمز میں ایران کو ادائیگی کرنیوالے جہازوں پر پابندی کا امکان

واشنگٹن (امریکی وزارتِ خزانہ، غیر ملکی میڈیا)امریکی وزارتِ خزانہ نےخبردارکیاہے کہ ایسے تمام بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں جو آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کیلئےایران کو کسی بھی صورت میں ادائیگی کرینگے۔

فارن ایسیٹ کنٹرول آفس کے مطابق جو جہاز ایران کو ٹول ٹیکس یا کسی بھی شکل میں ادائیگی کریں گے انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وزارتِ خزانہ نے واضح کیا کہ پابندیوں کا اطلاق ان تمام معاملات پر ہوگا جہاں ایران کو براہِ راست یا بالواسطہ ادائیگی کی جائے، چاہے وہ رقم چندے، خدمات یا ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کی صورت میں ہی کیوں نہ ہو۔