تل ابیب(خبر ایجنسیاں)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ہونے والی ان کی ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا۔امریکا روانگی کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوگا، جن میں ایران کا معاملہ اولین ترجیح ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا واضح مقصد اپنی سلامتی اور طاقت کو مزید مستحکم کرنا اور اسرائیل کے گرد امن کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اسرائیل کے قریبی دوست لنزے گراہم کے انتقال پر بھی تعزیت کریں گے۔

