ٹرمپ کے جارجیا میلونی سے متعلق بیان پر اطالوی وزیر خارجہ کا امریکی دورہ منسوخ

روم( اطالوی ذرائع ابلاغ، بین الاقوامی خبر ایجنسیاں)اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جانے کے بعد امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی سیون سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا میلونی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئےمنت سماجت کر رہی تھیں، اسلئےانہیں ان پر ترس آ رہا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ اطالوی وزیر اعظم کیلئے ایسے الفاظ کے استعمال سے پورے اٹلی کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے 21 اور 22 جون کو امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی اپنی قومی قیادت اور وقار کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگااور اتحادی ممالک کے درمیان باہمی احترام کو ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ جارجیا میلونی یورپ کی نمایاں دائیں بازو کی رہنماؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ماضی میں انہیں ٹرمپ کے قریبی نظریاتی اتحادیوں میں شامل کیا جاتا رہا ہے۔