پی ٹی آئی رہنماعاطف خان کی بھتیجی کی شادی،جنرل (ر) قمر باجوہ کی شرکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سمیت اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔شادی کی تقریب اسلام آباد کے ایک بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی، حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی سمیت مختلف سیاسی رہنما شریک ہوئے۔

تقریب میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے لڑکے والوں کی جانب سے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر نے بھی سابق آرمی چیف سے ملاقات کی۔شادی کی تقریب میں شیری رحمٰن، نیئر بخاری، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر اور عمران اسماعیل سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔