ڈی آئی خان میں گھر میں دھماکا، 2 خواتین جاں بحق، بچی سمیت 5 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں کوٹ سلطان میں ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور بچی سمیت 5 خواتین زخمی ہوگئیں۔

ڈی پی او ضیاء الدین احمد کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکا دستی بم سے ہوا یا کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے کیا گیا، اس سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔