کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 افراد فورتھ شیڈول میں شامل، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد( محکمہ داخلہ حکومت آزاد جموں و کشمیر، سرکاری نوٹیفکیشن)محکمہ داخلہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے 150 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ان افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز، راجہ امجد، انجم زمان اور راجہ شعیب سمیت دیگر افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق ضلع پونچھ سے 36، سدھنوتی سے 31، میرپور سے 14، کوٹلی سے 15، بھمبر سے 10 اور حویلی سے 8 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح راولاکوٹ سے 36، باغ سے 15، جہلم ویلی سے 9 اور ضلع نیلم سے 8 افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔حکومتی اعلامیے کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر متعلقہ قوانین کے تحت نگرانی اور دیگر قانونی پابندیاں عائد ہوں گی۔