کانگریس اراکین نے ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل کو خوفناک قرار دے دیا

واشنگٹن ( امریکی میڈیا)امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے “خوفناک” قرار دیا ہے۔امریکی کانگریس کے رکن سیٹھ مولٹن نے کہا کہ یہ معاہدہ بنیادی طور پر صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر کے سامنے جھکنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے نتیجے میں امریکی ٹیکس دہندگان کے 100 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ 14 امریکی فوجی جان سے جا چکے ہیں۔ ان کے بقول مجوزہ ڈیل کے تحت صرف آبنائے ہرمز کھولنے کی بات کی جا رہی ہےحالانکہ ان کے مطابق یہ راستہ تنازع سے پہلے ہی کھلا ہوا تھا لہٰذا یہ کسی صورت میں”جیت” قرار نہیں دی جا سکتی۔ڈیموکریٹ اراکین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی ڈیل امریکا کے مفادات کیلئےنقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔