کراچی( اوگرا، رائٹرز، بلومبرگ)آٹھ کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ ایک پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کرتے ہوئے خلیج عمان میں داخل ہو گیا ہے۔شپنگ ذرائع کے مطابق خیرپور نامی جہاز کویت سے خریدا گیا ڈیزل لے کر پاکستان کی جانب رواں دواں ہے اور اب خلیج عمان میں داخل ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز آئندہ دو سے تین روز میں کراچی پورٹ پر پہنچنے کی توقع ہے، جس کے بعد ملکی تیل کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔اوگرا حکام کے مطابق اس شپمنٹ کی آمد سے ملک میں پیٹرولیم ذخائر کو مزید تقویت ملے گی اور سپلائی صورتحال بہتر رہے گی۔

