کیمبرج امتحانات: بزنس اسٹڈیز اے لیول کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک

کراچی (نمائندہ خصوصی)کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کے بزنس اسٹڈیز اے لیول کا پرچہ مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج ہونے والا بزنس اسٹڈیز اے لیول کا پرچہ گزشتہ شب ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتا رہا، جس پر طلبہ اور والدین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

تاہم اس معاملے پر تاحال کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پرچہ لیک ہونے کی تصدیق ہوتی ہے تو اس سے امتحانی نظام کی شفافیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں، جبکہ متاثرہ طلبہ کیلئے ممکنہ طور پر متبادل انتظامات بھی زیر غور آ سکتے ہیں۔