کینیڈین پاکستانی مردم شماری فارم میں قومی زبان” اردو”درج کریں:اشرف لودھی

اوٹاوا (نمائندہ خصوصی)اشرف خان لودھی نےکینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ مردم شماری 2026 کے فارم میں مادری یا بچپن کی زبان کے طور پر” اردو “کا اندراج یقینی بنائیں کیونکہ “اردو ” پاکستان کی قومی زبان ہے اور بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانیوں کی پہچان کا اہم حصہ ہے۔

جنگ نیوزکینیڈاکے چیف ایڈیٹراشرف خان لودھی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے مختلف شہروں میں رہنے والے پاکستانی روزمرہ زندگی میں اردو زبان کا استعمال کرتے ہیں اور یہ زبان ان کی ثقافتی شناخت، خاندانی روایات اور باہمی رابطے کا بنیادی ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں” اردو “کو درست طور پر ظاہر کرنا ناصرف پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کو مضبوط بنائے گا بلکہ کینیڈا میں اردو زبان کی اہمیت، تعلیمی اور سماجی سہولیات کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اشرف خان لودھی نے بتایاکہ مردم شماری فارم میں “اردو”زبان کوقومی زبان لکھنااس لئے ضروری ہے کہ مثال کے طورپرکسی بھی صوبے کے رہنے والےاپنی علاقائی زبان کااندراج کرینگے توانہیں یہاں کینیڈامیں مختلف سہولیات کے حصول میں‌مشکلات کاسامنارہیگا.

ہم اگرمردم شماری فارم میں اپنی قومی زبان” پنجابی” درج کرتے ہیں توکینیڈین آئین اسے گورمکھی زبان تسلیم کرتاہےجوکہ عام طورپر سکھ برادری کی مادری زبان مانی یاسمجھی جاتی ہے.مردم شماری فارم کے اندراج کیلئے آخری تاریخ 12مئی 2026مقررکی گئی ہے.

واضح رہے کہ کینیڈا میں مردم شماری کا فارم پُر کرنا قانونی طور پر لازم ہے اور اس میں فراہم کردہ معلومات مستقبل کی پالیسی سازی اور کمیونٹی سہولیات کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔