ہسپر ہوپر گلیشیئر کے مقام پر دریا کی سطح میں اچانک اضافہ، الرٹ جاری

گلگت(نامہ نگار)قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے قومی آفات سے نمٹنے کا ادارہ نے ہسپر ہوپر گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق ہسپر ہوپر گلیشیئر کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ادارہ صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ دریا کے کنارے آباد رہائشی علاقوں میں فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

گلگت کے مختلف علاقوں بشمول جگلوٹ، رحیم آباد، نومل، جوتل، جگلوٹ کالونی اور چلمش کے رہائشیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ مسافر بھی خصوصی احتیاط اختیار کریں اور ہنگامی صورتحال سے آگاہی کیلئےمتعلقہ الرٹ سسٹم استعمال کریں۔