یروشلم (اسرائیلی وزیراعظم دفتر، بین الاقوامی میڈیا)اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیرِ دفاع اور فوجی سربراہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون برقرار رکھنے کیلئےاپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کو درپیش خطرات اور اسرائیلی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوجی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اسرائیلی قیادت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہریوں اور فوج کی حفاظت ان کی بنیادی ترجیح ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوبی لبنان میں سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔اسرائیلی حکام کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی اور سرحدی سلامتی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

