یمن: حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملے کی اطلاع موصول

حدیدہ( برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز، رائٹرز)برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا ہے کہ یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب ایک مال بردار جہاز پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ادارے کے مطابق واقعہ بندرگاہ حدیدہ سے جنوب مغرب کی جانب تقریباً 30 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں ایک مال بردار جہاز نے ہنگامی سگنل جاری کرتے ہوئے حملے کی اطلاع دی۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ حملے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ادارے نے بحری جہازوں کو علاقے میں غیر معمولی احتیاط برتنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔