آبنائے ہرمز میں ایل پی جی بردار جہاز پر حملہ، انجن میں آگ بھڑک اٹھی

آبنائے ہرمز (پاسدارانِ انقلاب)پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایل پی جی کا کارگو لے جانے والے بڑے جہاز کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے مطابق نشانہ بننے والا جہاز نیٹ وِٹ کمپنی کا ’’این وی سن شائن‘‘ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز آبنائے ہرمز سے غیر قانونی راستے کے ذریعے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی۔