واشنگٹن (امریکی محکمۂ خارجہ)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی دھمکیاں بند کرے، ورنہ امریکا اسے ختم کردے گا۔امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق واشنگٹن نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی قانونی نظام کے بنیادی ستونوں پر گھناؤنا حملہ ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق عدالت کے ساتھ بعض مالی لین دین پر پابندیاں عائد ہوں گی، جبکہ امریکا میں عدالت کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
عالمی فوجداری عدالت جنگی جرائم اور نسل کشی سمیت سنگین بین الاقوامی جرائم کے مقدمات کی سماعت کرتی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ عدالت کے اقدامات امریکی خودمختاری کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق عدالت کے پنشن نظام اور زیرِ حراست افراد سے متعلق بعض سرگرمیوں پر بھی محدود اجازت دی گئی ہے۔

