نیویارک (خبر ایجنسیاں)امریکی شہر نیویارک میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) کے اہلکار کی فائرنگ سے ڈومینیکن شہری زخمی ہوگیا، تاہم گاڑی میں موجود 5 سالہ بچہ محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق 28 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کیلئے آنے والے آئس اہلکار نے گاڑی پر 7 فائر کیے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔
واقعے کے بعد آئس کی کارروائیوں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے آئس کی کارروائیاں روکنے اور ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

