ابوظبی: امریکی سفارتخانے کی”شیلٹر اِن پلیس” ہدایت واپس لے لی گئی

ابوظبی (امریکی سفارتخانہ، مقامی میڈیا)متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے ابوظبی نے”شیلٹر اِن پلیس” کی ہدایت واپس لے لی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایمرجنسی صورتحال میں دوبارہ فوری پناہ لینے کی ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں تاہم اس وقت صورتحال میں بہتری کے بعد یہ ہدایت واپس لی گئی ہے۔

سفارتخانے کے مطابق معمول کی امریکی ویزا سروسز تاحال معطل ہیں جبکہ سفارتی مشن محدود سطح پر کام کر رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ ابوظبی میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ صرف ہنگامی نوعیت کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔امریکی سفارتخانے نے امارات میں موجود امریکی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری رکھی ہے۔