ایچی سن کالج قومی جونیئر سکواش چیمپین شپ خیبر پختون خواہ کے عبیداللہ جیت لی۔ ایچی سن کالج میں ہونے والے ایج گروپ فائنلز کے مہمان خصوصی ہمیش خان تھے جبکہ پرنسپل ایجی سن کالج ڈاکٹر سید تراب حسین بھی موجود تھے۔ قومی جونیئر چیمپئن شپ میں گزشتہ روز فائنل ایچی سن کالج کے کورٹ میں کھیلے گئے۔ انڈر 19 میں عبید اللہ کے پی کے نے عدنان زمان سندھ کو تین صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سکور 11/3 ،11/8 ،12/10 رہا۔یہ میچ 21 منٹ جاری رہا انڈر 15 فائنل میں سہیل عدنان ایس این جی پی ایل نے دانش سکندر کے پی کے کو تین صفر سے شکست دی۔ سکور 11/7،/7 11 اور 11 پانچ رہا۔
کھیلے گئے انڈر 13 فائنل میں مصطفی خان ایس این جی پی ایل نے عبدالرحمن پی اے ایف کو3صفرسے ہرادیا۔سکور 11/8 11 چھ اور 11 پانچ رہا یہ میچ 17 منٹ جاری رہا۔ جبکہ انڈر 11 فائنل میں عاطف علی ناز پی ایف نے عبدالکریم پنجاب کو تین صفر سے شکست دی۔ سکور11/9،11/9اورگیارہ چار رہا۔ آخر میں کھلاڑیوں کو نقد انعامات دئیے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس عمر زمان اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر گوگی علاؤالدین اوراویس امین آرگنائزنگ سیکرٹری سمیت دیگر اہم شخصیات Five سونئیر بھی دئیے گے۔

