سڈنی(سپورٹس ڈیسک)بگ بیش ٹی20 لیگ کے میچ میں سڈنی تھنڈر کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 11 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 130 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تاہم ان کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔میچ میں میزبان سڈنی تھنڈر نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے 18ویں اوور میں 6 وکٹ سے ہدف حاصل کر کے فتح حاصل کی۔ ہوبارٹ کی جانب سے ٹم وارڈ نے 90 رنز بنائے جبکہ مچل اوون نے 45 رنز اور نکھل چوہدری 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے 40 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

