توانائی بحران:جرمنی دو ماہ کیلئے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کریگا

برلن( رائٹرز، اے ایف پی)جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اعلان کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جرمنی دو ماہ کیلئےپیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایندھن پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

دوسری جانب جرمن وزارتِ معیشت نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کے باقی عرصے میں بھی ملکی معیشت پر پڑتے رہیں گے۔ادھر جرمن حکومت کے ترجمان کے مطابق امریکا کی جانب سے ممکنہ اقدام آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی نہیں بلکہ صرف ایرانی بندرگاہوں تک محدود ہوگا۔