خیبر میں پولیس اہلکار بہادر شاہ کی لاش برآمد، جمرود میں دو اہلکار شہید

خیبر(نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پولیس اہلکاروں کیخلاف پیش آنے والے دو الگ واقعات میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ پولیس اہلکار بہادر شاہ کی لاش علاقے ملک شگہ سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بہادر شاہ کا تعلق چارسدہ سے تھا۔ نامعلوم ملزمان ان کی لاش ملک شگہ میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جمرود اسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسرے واقعے میں جمرود کے علاقے جلال دین میں پولیس اہلکار کامران کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق وہ گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانہ جمرود جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

مشرق ٹی وی اور ہم نیوز کی رپورٹس کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔