ماسکو ( روسی خبر ایجنسی، سرکاری اعلامیہ)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال اور اسلام آباد میں ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی۔گفتگو کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ روس خطے میں مفاہمتی عمل اور امن کی کوششوں میں سہولت کاری جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔دونوں صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازعات کے حل کیلئےمذاکرات اور سفارتکاری ہی بہترین راستہ ہے۔

