سرکاری امور میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور سرکاری امور میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 3 مختلف دفعات کے تحت دونوں ملزمان کو سزا دینے کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ مقدمے میں عدالت کی جانب سے سرکاری وکیل مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے گواہان پر جرح کی۔ استغاثہ نے مجموعی طور پر 7 گواہ عدالت میں پیش کیے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25 اکتوبر 2024ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔