لاہور (کورٹ رپورٹر) بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔عدالت میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت، محکمہ داخلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے غیر قانونی طور پر نظر بندی کے احکامات جاری کیے، عدالت نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور سے حراست میں لے کر 30 روز کے لیے نظر بند کردیا گیا ہے۔

