واشنگٹن( رائٹرز، اے ایف پی، بی بی سی، الجزیرہ)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں اور دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے اور ہوسکتا ہے نہ ہو، لیکن مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو شکست دے چکا ہے اور یہ جنگ جیت لی گئی ہے۔ان کے مطابق ممکن ہے ایران نے آبی راستوں میں بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہوں، تاہم امریکا کے پاس انہیں صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ہرمز کے علاقے میں کارروائیاں جاری ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

