مشی گن میں ڈیموکریٹک رہنما کی پارٹی پالیسی سے انحراف، ری پبلکن امیدوار کی حمایت کردی

مشی گن (ایجنسیاں) امریکا کی ریاست مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدل السید کی سابق ڈیموکریٹک حریف ہیلی اسٹیونز نے پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے ان کے ری پبلکن حریف مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہیلی اسٹیونز سے رابطہ کریں گے اور ان کا شکریہ ادا کریں گے۔دوسری جانب عبدل السید نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ہیلی اسٹیونز کے بارے میں سوچتے تک نہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔