واشنگٹن( رائٹرز، اے ایف پی، امریکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران سے متعلق پوپ لیو کے بیان کے جواب میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پوپ لیو جرم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں”خوفناک” ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا پوپ نہیں چاہیے جو یہ سمجھتا ہو کہ ایران کا جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے یا جو امریکا کے وینزویلا پر ممکنہ اقدام کو غلط قرار دیتا ہو۔بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ پوپ لیو کے مداح نہیں ہیں۔

