کراچی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گدھا گاڑیوں پر سوار ہوکر سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی ارکان نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ گاڑیوں میں اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتے، اس لیے گدھا گاڑیوں پر آئے ہیں۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارکان اسمبلی اپنے گھروں سے گاڑیوں پر آئے ہیں اور اب گدھوں پر سوار ہوکر پہنچے ہیں۔دوران گفتگو ناصر حسین شاہ نے جماعتِ اسلامی کی جانب سے لیوی ٹیکس کے خاتمے کے مطالبے کی حمایت بھی کی۔

