کوہاٹ(نمائندہ خصوصی+ایجنسیاں) کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب خودکش دھماکے کے بعد پولیس اور انسداد دہشت گردی محکمے کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دھماکے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری شہید ہوئے ہیں۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق 7 مسلح دہشتگرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے تھے، جن کے خلاف پولیس اور انسداد دہشت گردی محکمے نے بھرپور کارروائی کی۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خودکش بمبار اور اسنائپر بھی شامل ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی کی گئی۔

