چرچل بندرگاہ میں سرمایہ کاری پرصوبائی سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

ٹورنٹو (کینیڈین پریس) مینی ٹوبا حکومت نے چرچل بندرگاہ میں بڑے تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر صوبائی سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔

وزیراعلیٰ واب کینیو نے سرمایہ کاری اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ ٹیکس میں یہ رعایت توانائی کی نئی راہداری، مائع قدرتی گیس کی تنصیبات، بندرگاہ تک جانے والی ریلوے کی بہتری اور سال بھر بحری آمدورفت کے لیے برف توڑنے کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں پر لاگو ہوگی۔