13 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ (سعودی خبر رساں ایجنسی، عرب نیوز)13 لاکھ سے زائد عازمینِ حج نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازِ جمعہ ادا کی، مقدس مقامات پر روح پرور اجتماعات میں دنیا بھر سے آئے ہوئے فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔

پاکستانی حج مشن کے مطابق پاکستان سے سرکاری حج اسکیم کے تحت 77 ہزار 821 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ 6 ہزار 931 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں عبادات میں مصروف ہیں۔

پاکستانی حج مشن نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے پیشِ نظر چھتری، جائے نماز اور پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں تاکہ دورانِ عبادت کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔