24 سے 30 مارچ تک ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 24 سے 30 مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے اور 27 مارچ کی رات اس کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ سسٹم کے زیر اثر پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، پسنی اور اورمارڑہ میں بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے دیگر متاثرہ علاقوں میں لسبیلہ، خاران، خضدار، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، کوئٹہ، بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، زیارت، چمن اور پشین شامل ہیں۔ قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات اور مستونگ میں بھی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسرے علاقوں میں کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے اضلاع اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال اور پاکپتن میں بارش ہو سکتی ہے۔

ڈیرہ غازی خان، بھکر، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 25 سے 30 مارچ تک بارش متوقع ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26، 28 اور 29 مارچ کو بارش ہو سکتی ہے۔ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سسٹم کے زیر اثر بارش کا امکان موجود ہے۔