تہران( غیر ملکی میڈیا، ایرانی حکام)ایرانی پاسدارانِ بحریہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزرنے والے جہازوں میں مختلف آئل ٹینکرز اور کنٹینرز بردار بحری جہاز شامل تھے۔
بیان کے مطابق ان جہازوں کو ایرانی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے دیا گیا۔دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث اب تک 94 تجارتی جہاز واپس بھیجے جا چکے ہیں۔سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 تجارتی جہازوں کو غیر فعال بنایا گیا ہے۔

