کوئٹہ(بیورورپورٹ)کوئٹہ میں 400 کلوگرام چاندی کے مبینہ غائب ہونے کے معاملے پر پاکستان کسٹمز کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے چاندی کے بسکٹوں کو سیسے کی اینٹوں میں تبدیل کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو 688 کلوگرام ضبط شدہ چاندی لاہور منتقل کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، اور اس مقصد کیلئے36 ڈبے ان کے حوالے کیے گئے تھے۔
ایف بی آر کے مطابق جب یہ ڈبے لاہور پہنچ کر کھولے گئے تو ان میں سے 400 کلوگرام چاندی غائب تھی اور اس کی جگہ سیسہ (لیڈ) موجود پایا گیا۔حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے تعین کیلئےانکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

