ملٹن (نامہ نگار)زینب عظیم نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ میں دی جانے والی تربیت اور ایک دوسرے میئر کے ساتھ سرن ممدانی کیمپین پر کام کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ اب اپنے شہر میں لا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں جہاں بہت کچھ ہو رہا ہے، امید ہمیں کہیں باہر تلاش نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ ہمارے اندر اور ہمارے اردگرد موجود ہوتی ہے۔ان کے مطابق یہ امید کسی اور جگہ نہیں بلکہ ہمارے درمیان موجود ہے،”یہ اس بینچ پر ہے جو میرے اور آپ کے درمیان ہے اس شہر میں اس کمیونٹی میں اور ان لوگوں میں جو خاموشی سے دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
زینب عظیم نے کہا کہ اس امید اور مثبت کام کو دوسروں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ کہانی سنانا (اسٹوری ٹیلنگ) ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “Meet Milton” دراصل ایک محبت بھرا پیغام ہے ان تمام لوگوں کیلئے جنہوں نے انہیں بنایا اور جنہوں نے اس کمیونٹی کو اس مقام تک پہنچایا جہاں یہ آج موجود ہے۔

