آبنائے ہرمز کو فوری طور پر غیر مشروط کھولا جانا چاہیے:اماراتی آئل چیف

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلطان احمد الجابر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر غیر مشروط کھولا جانا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطان احمد الجابر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت بند ہے اور اسے بلا کسی شرط کے فوری طور پر کھولنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم قدرتی آبی گزرگاہ ہے، جس پر بین الاقوامی قوانین لاگو ہوتے ہیں اور یہ قوانین آمدورفت کے حق کی ضمانت دیتے ہیں، جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔